خلیجی ممالک سے روانہ ہونے والے جہازوں کا ایک قافلہ آبنائے ہرمز سے کامیابی کے ساتھ گزر گیا ہے۔
میرین ٹریفک ڈیٹا کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز عبور کرنے والے جہازوں میں ایل پی جی (مائع پیٹرولیم گیس) لے جانے والے چار ٹینکرز بھی شامل تھے۔
اس کے علاوہ کیمیائی مصنوعات لے جانے والے متعدد تجارتی جہازوں نے بھی اس راستے کو عبور کیا ہے۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی توانائی اور تجارتی ترسیل کا ایک اہم سمندری راستہ ہے جہاں سے روزانہ بڑی مقدار میں تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہے۔