• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورجینیا: امریکی پرچم لہراتے ہوئے پیرا شوٹر حادثے کا شکار

امریکی ریاست ورجینیا میں امریکی پرچم لہراتے ہوئے پیرا شوٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔

ریاست ورجینیا میں فٹ بال میچ سے قبل پیرا شوٹر کرتب دکھا رہا تھا کہ اس دوران وہ اسٹیڈیم کے اسکور بورڈ سے جا ٹکرایا۔

تیز ہواؤں نے پیرا شوٹر کو ہدف پر اترنے کے بجائے اسٹیڈیم کے ڈیجیٹل اسکور بورڈ پر دے مارا۔

حادثے کے بعد پیرا شوٹر اسکور بورڈ پر لٹکا رہا، ریسکیو ٹیم نے پیرا شوٹر کو اتارا اور اسپتال منتقل کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید