• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شان شاہد شاہ رخ خان سے بڑے اداکار ہیں: میرا

— فائل فوٹوز
— فائل فوٹوز

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے ساتھی فنکار شان شاہد کو بھارتی سُپر اسٹار شاہ رخ خان سے بہترین و بڑا فنکار قرار دے دیا۔

اداکارہ میرا جو اپنی کامیاب فلموں احساس، کمانڈو، کھلونا، گھر کب آؤ گے، انتہا اور چیف صاحب سمیت دیگر پروجیکٹس کے لیے جانی جاتی ہیں، ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

میرا جلد اپنی نئی فیچر فلم سائیکو کے ساتھ بڑے پردے پر واپس آ رہی ہیں، جس کی ریلیز عیدالاضحیٰ پر متوقع ہے، اس سے قبل وہ فلم باجی میں نظر آئی تھیں، جو باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی۔

حال ہی میں میرا نے اپنی آنے والی فلم سائیکو کی تشہیر کے سلسلے میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ہدایت کار، ساتھی اداکار شان شاہد کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہیں پاکستانی شاہ رخ خان قرار دے دیا۔

ایک سوال کہ پاکستان کا شاہ رخ خان کون ہے؟ کے جواب میں میرا نے کہا کہ شان شاہد پاکستان کے شاہ رخ خان ہیں بلکہ وہ ایس آر کے سے بھی بڑے اداکار ہیں، وہ ایک بہترین اداکار، شاندار ہدایت کار اور باصلاحیت لکھاری ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ شان بات کو نہایت آسانی سے سمجھاتے ہیں، ایک بہترین استاد ہیں اور اداکاروں کی بھرپور رہنمائی کرتے ہیں، ان کی توجہ اور فوکس بے مثال ہے، اگر مجھے دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو میں یقینی طور پر شان کو ایس آر کے پر ترجیح دوں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں بھارتی فنکاروں کے بارے میں بحث میں نہیں پڑنا چاہیے بلکہ اپنی انڈسٹری پر فخر کرنا چاہیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید