• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف برطانوی گلوکار زین ملک کی طبیعت اب کیسی ہے؟

---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

معروف برطانوی گلوکار زین ملک کی طبیعت سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

رپورٹس کے مطابق زین ملک تاحال اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور انہوں نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر اپنے میوزک البم کی تشہیری سرگرمیاں بھی روک دی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 33 سالہ گلوکار اپنے نئی البم کوناکول کی پروموشن سے وقتی طور پر پیچھے ہٹ گئے ہیں، جس میں دی ٹونائٹ شو اسٹارنگ جمی فالن میں متوقع شرکت اور مداحوں سے ملاقاتیں بھی شامل تھیں۔

ذرائع کے مطابق زین ملک اس وقت ایک نامور ماہرِ امراضِ قلب کے زیرِ علاج ہیں اور اپنی صحت یابی کے عمل سے گزر رہے ہیں، تاہم ان کی بیماری کی نوعیت ظاہر نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ زین ملک نے 17 اپریل کو انسٹاگرام پر اسپتال کے بستر سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایک ہفتے کے بعد غیر متوقع طور پر صحت یاب ہو رہا ہوں اور انہوں نے مداحوں اور طبی عملے کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

زین ملک رواں سال اپنے پہلے سولو ایرینا ٹور کا آغاز کرنے والے ہیں، جس کا شمالی امریکا میں شیڈول جون سے نومبر تک جاری رہنے کا امکان ہے، تاہم موجودہ صحت کی صورتِ حال کے باعث اس شیڈول میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

اس موقع پر البم کوناکول کی ریلیز بھی ہوئی ہے، جسے زین ملک نے اپنی زندگی اور شناخت سے گہرا تعلق رکھنے والا قرار دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید