پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اداکار معمر رانا کی حالت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ میرا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے معمر رانا کی بگڑتی ہوئی حالت کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے کہا کہ معمر رانا ہمارا وقار، ہماری پہچان اور ہمارے ہیرو ہیں، ہمیں اپنے ہیروز کا خیال رکھنا چاہیے، ان کی دیکھ بھال کرنا ہمارا فرض ہے۔
اداکارہ میرا نے کہا کہ ہمارے قومی ہیروز اگر تکلیف میں ہوں تو فوراً ان کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے کیونکہ وہ ہمارا اثاثہ ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ معمر رانا نے پاکستان کے لیے بہت کام کیا ہے اور ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے، وہ ہماری فلم انڈسٹری کی پہچان بنے، ہمیں ان کی تعریف کرنی چاہیے۔
اداکارہ میرا نے یہ بھی کہا کہ معمر رانا کو جان بوجھ کر تباہ کیا جا رہا ہے، ہماری فلم انڈسٹری میں بہت سے ایسے سائیکو لوگ ہیں جو ان کے دشمن ہیں۔