• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ناکہ بندی ختم ہونے کے اشارے ملے ہیں، ایرانی مندوب امیر سعید

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ہمیں امریکی ناکہ بندی ختم ہونے سے متعلق اشارے ملے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ناکہ بندی ختم ہونے پر اسلام آباد مذاکرات میں شریک ہو نگے۔

امیر سعید ایروانی نے مزید کہا کہ امریکی ناکہ بندی ختم کرنا مذاکرات بحالی کی شرط ہے۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کی ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے مذاکرات کے لیے امریکی شرائط کو مسترد کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید