سویڈن نے تعلیمی پالیسی میں بڑا یوٹرن لے لیا۔
سویڈن نے تعلیمی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے اسکولوں میں ڈیجیٹل لرننگ کم کرنے اور روایتی کتابوں، کاپیوں اور قلم کی طرف واپسی کا فیصلہ کر لیا۔
نئی پالیسی کے تحت ’فرام اسکرین ٹو پیپر‘ مہم چلائی جا رہی ہے، جبکہ پری اسکولز میں ڈیجیٹل آلات کا استعمال ختم کر دیا گیا ہے۔
نئی پالیسی کے تحت اب کم عمر بچوں کو ٹیبلٹس نہیں دیے جا رہے۔
دوسری جانب ٹیک ماہرین اور کچھ اساتذہ نے خبردار کیا ہے کہ ڈیجیٹل مہارتوں میں کمی مستقبل میں طلبہ کے روزگار اور معیشت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔