• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کا غیر قانونی تارکین کو روکنے کیلئے فرانس کیساتھ 622 ملین پاؤنڈز کا معاہدہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

فرانس سے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے آنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کو روکنے کے لیے برطانیہ اور فرانس نے 622 ملین پاؤنڈ کے معاہدے پر دستخظ کر دیے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے تحت برطانیہ فسادات سے نمٹنے والے تربیت یافتہ افسران فرانس کے ساحلوں پر بھیجے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرانس لاکھوں پاؤنڈز مالیت والے ڈرون اور 2 نئے ہیلی کاپٹرز انسانی اسمگلروں اور غیر قانونی تارکینِ وطن کا پتہ لگانے کے لیے خریدے گا۔

اس حوالے سے برطانوی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود نے کہا ہے کہ فرانس کے ساتھ ہمارے تعاون کے سبب ہزاروں تارکینِ وطن کو برطانیہ آنے سے روکا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید