امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا فی الحال پاکستان آنے کا ارادہ نہیں، وہ اس لیے پاکستان نہیں آرہے کہ اس بار ایرانی اسپیکر باقر قالیباف مذاکرات کا حصہ نہیں ہیں۔
سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی حکام نے کہا کہ باقر قالیباف کو ایرانی وفد کے سربراہ اور جے ڈی وینس کے ہم منصب کے طور پر دیکھا جاتا ہے، مذاکرات آگے بڑھتے ہیں تو جے ڈی وینس کسی بھی وقت پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں۔
امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر کو مذاکرات کے لیے اسلام آباد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا عملہ اسلام آباد میں ہوگا اور مذاکرات کا حصہ رہے گا۔