• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کی بینائی تسلی بخش قرار؛ میڈیکل بورڈ نے تیسری ڈوز لگا دی

اسلام آباد(عاطف شیرازی )بانی پی ٹی آئی کی بینائی تسلی بخش قرار دے دی گئی ۔تیسری ڈوز لگا دی گئی.اسلام آباد میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے میڈیکل بورڈ نے عمران خان کی بینائی کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی معائنہ کیا گیا جس کے بعد انہیں اینٹی وی جی ایف انجکشن کی تیسری ڈوز لگائی گئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انجکشن مریض کی رضامندی سے لگایا گیا اور اس دوران آپریشن تھیٹر میں تمام حفاظتی پروٹوکولز پر عمل کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید