• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سیمنٹ مہنگی کیوں؟ وجہ سامنے آگئی، قیمت کا تقریباً نصف حصہ ٹیکسوں پر مشتمل ہے۔

مسابقتی کمیشن نے سیمنٹ سیکٹر پر رپورٹ جاری کردی، جس میں اصلاحات کو ناگزیر قرار دیا گیا ہے جبکہ شعبے میں گٹھ جوڑ کے خدشے کا بھی اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ طلب و رسد نہیں بلکہ ٹیکسز اور پالیسی خامیوں کا نتیجہ ہے۔

رپورٹ میں لکھا کہ 50 کلو کا تھیلا 822 روپے سے 1091 روپے کا ہوگیا ہے، قیمت میں ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کا حصہ 38 فیصد تک ہے۔

رپورٹ کے مطابق فوری اصلاحات نہ ہوئیں تو تعمیراتی لاگت بڑھے گی، ہاؤسنگ اور منسلک صنعتیں متاثر ہوں گی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسمگل شدہ اور جعلی سیمنٹ مارکیٹ کو نقصان پہنچا رہا ہے، جعلی سیمنٹ عوام کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، ٹیکس پالیسی، توانائی قیمتوں اور نظام میں بہتری کی ضرورت ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید