جوڈیشل کمیشن نے جسٹس بابر ستار کا تبادلہ پشاور ہائی کورٹ، جسٹس محسن کیانی کا تبادلہ لاہور ہائی کورٹ اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا تبادلہ سندھ ہائی کورٹ کرنے کی منظوری دے دی۔
جوڈیشل کمیشن نے ججز کے تبادلوں کے فیصلے کثرت رائے سے کیے۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 3 ججز کے تبادلوں کی منظوری دی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 ججز کے تبادلے کی سفارش واپس لے لی گئی۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس محسن اختر کیانی کی لاہور ہائی کورٹ تبادلے، جسٹس بابر ستار کے پشاور ہائی کورٹ تبادلے اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی سندھ ہائی کورٹ تبادلے کی منظوری دی۔