• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس فائرنگ، ایک شخص کا پُرسکون انداز وائرل

---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

وائٹ ہاؤس ڈنر میں فائرنگ کے دوران ایک شخص کا پُرسکون انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

 ایک طرف لوگ خوف کے باعث اپنی نشستوں کے نیچے چھپ گئے، وہیں مائیکل گلینٹز سکون سے بیٹھ کر کھانا کھاتے رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلینٹز کریٹیو آرٹسٹس ایجنسی سے وابستہ ہیں، انہوں نے بتایا کہ میں خود کو محفوظ محسوس کر رہا تھا اور صورتِ حال کو دیکھنا چاہتا تھا کیونکہ ایسا منظر روز دیکھنے کو نہیں ملتا۔

ان کے کھانے سے متعلق سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کے بعد ان کی اہلیہ نے ویڈیو شیئر کی، جس میں گلینٹز نے واضح کیا کہ میں میشڈ پوٹیٹوز نہیں، براٹا سلاد کھا رہا تھا۔

ڈنر کے دوران ان کا پُرسکون انداز تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید