سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سب کو پتہ ہے کہ غریب کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنخواہوں پر گزارا نہیں ہو رہا یہ باتیں ڈھکی چھپی نہیں۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ غریب پر برا وقت ہے، بجلی کے بلوں کی صورتِ حال سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ دعا کریں، معیشت بہتر ہو اور غریب کے حالات بہتر ہوں۔