فیصل آباد کے علاقے رشید آباد کے قریب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ 4 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
سی سی ڈی کے مطابق ایک مکان پر چھاپے کے دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی تھی۔
ملزمان مختلف اضلاع میں ڈکیتی، راہزنی اور فائرنگ کے مقدمات میں مطلوب تھے۔
فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔