ایرانی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2 امریکی کمرشل جہاز آبنائے ہرمز کے جنوب میں پتھریلے حصے میں پھنس گئے ہیں۔
خبر ایجنسی فارس کے مطابق امریکی مشورے پر آبنائے ہُرمُز کے جنوب سے نکلنے کی کوشش کرنے والے 2 تجارتی جہاز پانی کے اندر موجود پتھروں میں پھنس گئے ہیں۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عمان کےساحل کے قریب پتھریلا علاقہ ہے جہاز اس علاقے سے نہ باہر نکل سکتے ہیں اور نہ واپس جا سکتے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق آبنائے کے جنوب میں جزیرے مصندم اور جزیرے ال خیل کے قریب والا پانی اتھلا اور پتھروں سے بھرا ہوا ہے، وہ فطری جغرافیائی آبی گزرگاہ نہیں ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینٹ کام نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ امریکی پرچم بردار دو تجارتی جہاز آبنائے سے گزر چکے ہیں۔
پاسداران انقلاب گارڈز نے امریکی سینٹ کام کے دعوے کی تردید کردی تھی۔
واضح رہے کہ امریکی قیادت میں کام کرنے والے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن سینٹر نے جہازوں کو آبنائے ہُرمُز کے جنوب کے ’محفوظ‘ اومانی پانیوں کی راہ دکھائی تھی۔