• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے بھر میں شدید گرمی ،پی ڈی ایم اے نے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی

پشاور ( لیڈی رپورٹر)خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں 8 سے 10 مئی کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق اس دوران صوبے کے مختلف اضلاع ڈی آئی خان، ٹانک، بنوں، کرک اور لکی مروت میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 43 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ ترجمان کی مطابق پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، ہری پور اور کوہاٹ میں درجہ حرارت 39 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران جنوبی و وسطی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات، متعلقہ اداروں کو ہیٹ سٹروک سینٹرز، کولنگ پوائنٹس اور موبائل کولنگ یونٹس قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ اورہسپتالوں میں طبی عملہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پشاور سے مزید