چین کے شہر لیویانگ میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 37 ہو گئی جبکہ 51 زخمی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ چین کے صوبے ہنان کے شہر لیویانگ میں 2 روز قبل پیش آیا تھا، جس میں1 شہری اب بھی لاپتہ ہے۔
چین کے سرکاری ذرائع کے مطابق فیکٹری انتظامیہ کے ذمے دار شخص کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 2019ء میں بھی اسی شہر میں 1 دھماکے میں 13 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ چین میں لیونگ شہر کو پٹاخوں اور آتش بازی کے سامان کی تیاری کے حوالے سے مرکزی اہمیت حاصل ہے، یہاں تیار ہونے والا 70 فیصد سامان برآمد کیا جاتا ہے۔