انڈونیشیا میں آتش فشاں ماؤنٹ ڈوکو نو کے پھٹنے سے 3 کوہ پیما ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتش فشاں آج صبح زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹا، اُس وقت پہاڑ پر 20 ہائیکرز موجود تھے۔
انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ پہاڑ سے اب تک 7 افراد بحفاظت نیچے اتر آئے ہیں جبکہ کم از کم 5 زخمی ہیں۔
امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش اور دیگر کوہ پیماؤں کے انخلاء میں مصروف ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ماؤنٹ ڈوکونو (Mount Dukono) گزشتہ کئی دہائیوں سے متحرک ہے اور صرف گزشتہ 1 ماہ میں تقریباً 200 بار پھٹ چکا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے پہلے ہی پہاڑ پر چڑھنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔