واشنگٹن (جنگ نیوز) میٹا پر سوشل میڈیا کے ذہنی صحت پر منفی اثرات چھپانے کا سنگین الزام، فیس بک و انسٹاگرام چھوڑنے سے ذہنی دباؤ کم ہوا، میٹا نے تحقیق کے نتائج کو خفیہ رکھا اور مزید ریسرچ روک دی۔ بچوں کی حفاظت کے فیچرز غیر مؤثر رکھنے، نقصان دہ مواد بڑھانے کے الزامات، میٹا کا انکار، سماعت 26 جنوری کو مقرر کر دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اسکول ڈسٹرکٹس کے دائر کردہ مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میٹا نے اپنی 2020 کی داخلی تحقیق پروجیکٹ مرکری کے نتائج جن میں یہ سامنے آیا کہ فیس بک اور انسٹاگرام کو ایک ہفتہ چھوڑنے سے صارفین کی بے چینی، ڈپریشن اور تنہائی نمایاں طور پر کم ہو جاتی ہے کو دبایا اور تحقیق کو روک دیا، حالانکہ اندرونی ماہرین نے ان نتائج کو درست قرار دیا تھا۔