ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اس وقت امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے اور اپنے جواب پر غور کر رہا ہے۔
اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ جب کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جائے گا تو اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا اور مزید پیش رفت پر صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔
ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق ترجمان نے اپنے بیان میں گزشتہ رات امریکا کے ساتھ ہونے والی فوجی جھڑپ کا بھی ذکر کیا اور واشنگٹن پر جنگ بندی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی قسم کی ’جارحیت یا مہم جوئی‘ کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔