• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاغی: دالبندین کے قریب کار اور گیس باؤزر میں خوفناک ٹکر، 10 افراد جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں کار اور گیس باؤزر آپس میں ٹکرا گئے۔

ڈی ایس پی چاغی عابد شیرزئی کے مطابق حادثے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو ئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر دالبندین کے پرنس فہد اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید