• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ دھمیال کے علاقہ میں معمولی لین دین کے تنازع پر 2 افراد کو قتل کردیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ دھمیال کے علاقہ میں معمولی لین دین کے تنازع پر 2افراد کو قتل کردیاگیا،افسوس ناک واقعہ پیرمہر علی شاہ ٹاؤن میں جمعہ کوپیش آیا ،پولیس کے مطابق 1200 روپے کے لین دین پر دکان دار سے جھگڑا ہوا اور جھگڑے میں فائرنگ کرکے25سالہ دکان دار سراج کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیاگیا جو ہسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہوگیا،واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقتول کے لواحقین مشتعل ہوگئے جنہوں نے مبینہ طور پر فریق مخالف کے ایک نوجوان زین کو پکڑ لیا اسے تشدد کانشانہ بنایا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ فریقین کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر پیش آیا تاہم واقعہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق فریقین کا ایک ایک فرد جاں بحق ہوا ہے، نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید