اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل نے اپنے مطالبات کی حمایت میں جمعرات کو وزارت خزانہ کیو بلاک پاک سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاج و دھرنا دیا۔ آگیگا کے سربراہ رحمان علی باجوہ نے زور دیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کردہ کمیٹی سے ہونے والے معاہدے پر عمل کیا جائے، سرکاری محکموں کی نجکاری بند، میڈیکل و کنوینس الاؤنس اور پینشن میں 100فیصد اضافہ کیا جائے۔ احتجاجی دھرنا کل جمعہ 12جون کو بھی کیا جائے گا۔