اسلام آباد (کامرس رپورٹر) پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین خورشید برلاس نے کولمبو سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) ڈاکٹر نیئر نصیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹریڈ و انوسمنٹ اتاشی مہوش سمیع بھی پاکستان ہائی کمیشن بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں خورشید برلاس نے بتایا کہ دوسری میڈ ان پاکستان ایگزبیشن اینڈ بزنس انوسٹمنٹ کانفرنس کولمبو، سری لنکا میں 23سے 27دسمبر کو بندرا نائیکے میموریل انٹر کانفرنس ہال، کولمبو میں ہو گی۔