• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز آمدورفت کیلئے کھلا ہوا ہے، امریکی سینٹ کام

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز آمدورفت کیلئے کھلا ہوا ہے، تجارتی جہازوں کیلئے محفوظ گزر گاہیں قائم کی ہیں۔

امریکی سینٹ کام نے بیان میں کہا کہ گزرگاہیں ناکہ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے والے تمام جہازوں کیلئے کھلی ہیں۔

سینٹ کام کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 ماہ میں سو سے زائد جہازوں نے آبنائے ہرمز پار کیا۔

امریکی فوج کسی بھی ایرانی جارحیت کے خلاف دفاع کیلئے تیار ہے، آبنائے ہرمز پر ایران کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کا بیان میں کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ امریکی فوج کو آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکروں اور تجارتی جہازوں کی مدد کیلئے خفیہ مشن کی ہدایت کی تھی۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ مشن کے نتیجے میں 10 کروڑ سے زائد بیرل تیل آبنائے ہرمز کے راستے سے گزر کر عالمی منڈی تک پہنچا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج شکست خوردہ اور معیشت تباہ ہو چکی، ایران کا معاملہ ختم ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا، انھوں نے کہا ہے کہ ایران سے معاہدے کے حتمی نکات طے ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید