• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں19سال سے زیر تعمیر مدر چائلڈ ہسپتال کا آپریشنل کا فیصلہ

راولپنڈی (راحت منیر / اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی میں19سال زیر تعمیر4سو بستروں کے منصوبہ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر ہسپتال(پراناٹی بی ہسپتال) کو چلڈرن ہسپتال کے نام پرآپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر مزید ایک برس لگنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 105 کنال رقبہ پر مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر ہسپتال (پرانا ٹی بی ہسپتال) پر 2007میں کام شروع ہواتھا۔ابتدائی لاگت 1325 ملین روپےتھی جو بعد میں بڑھا کر 3311ملین روپے کر دی گئی۔ مرکزی عمارت تقریبا70 فی صد، سینے کی بیماری کا شعبہ 98فی صد ، سٹاف کی رہائش 66فیصد، ڈاکٹروں کا ہاسٹل 70فیصد مکمل تھا۔ محکمہ مال زرائع کے مطابق ٹی بی ہسپتال 1936 میں خسرہ نمبر 3767/987 میں میونسپل کمیٹی کی ملکیت 106کنال اراضی پر بنایا گیا تھا جو 1943/44کےریونیو ریکارڈ میں بھی موجود ہے۔ راولپنڈی کی سول سوسائٹی ہسپتال کو مدر اینڈ چائلڈ کی بجائے صرف چلڈرن ہسپتال تک محدود کرنے پر احتجاج کررہی ہے
اسلام آباد سے مزید