اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے7چوری شدہ گاڑیاں برآمد کر کے متعلقہ تھانوں کے سپرد کر دیں، ڈائریکٹر ایکسایز اسلام آباد کے مطابق روڈ چیکنگ کے دوران 7 مشکوک گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا۔ فرانزک لیبارٹری سے جانچ پر تصدیق ہوئی کہ گاڑیاں چوری شدہ تھیں۔