• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی پانی روکنے کی بھارتی کوشش اعلان جنگ کے مترادف ہوگی، دفتر خارجہ کا انتباہ

اسلام آباد( جنگ نیوز) پاکستانی پانی روکنے کی بھارتی کوشش اعلان جنگ کے مترادف ہوگی دفتر خارجہ کا انتباہ،تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پانی کو سیاسی دباؤ یا ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں اور ایسے اقدامات خطے میں امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کے آبی وسائل سے متعلق حقوق اور مفادات ناقابلِ تنسیخ ہیں، جن کا ہر سطح پر بھرپور دفاع کیا جائے گا، پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے سفارتی، قانونی اور سیاسی تمام ذرائع استعمال کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید