• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آبادپولیس نے دو گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دئیے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آبادپولیس نے دو گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا، تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس ٹیم کو شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ ان کے بچے لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی فوری تلاش کرنے میں مدد کی جائے۔ شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے فوری رپورٹ درج کر کے تکنیکی اورانسانی ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے گمشدہ بچوں کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کردیا۔ بچوں کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔
اسلام آباد سے مزید