گوجر خان (نمائندہ جنگ) سی ای او ہیلتھ ڈسٹرکٹ راولپنڈی ڈاکٹر عثمان غنی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجر خان میں پیش آنیوالے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے، گذشتہ روز گائنی لیڈی ڈاکٹر نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئےایک مریضہ کا کیس کرنے کی بجائے راولپنڈی ریفر کر دیا ،پنڈی جاتے ہوئے روات کے قریب مریضہ نے گاڑی ہی میں بچے کو جنم دیدیا، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈآکٹر عمر فاروق نے گائنی ڈاکٹر سارونہ اسحاق اور چارج نرس حفظہ رسول کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔