• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل آفس راجہ بازار کے تالے ٹوٹ گےسرکاری چوکیدار کی عدم موجودگی کا انکشاف

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) تحصیل آفس راجہ بازار کے دفتر قانون گو کے تالے ٹوٹ گے۔مبینہ طور پر سرکاری ریکارڈ چوری ہونے کی اطلاعات ہیں۔تحصیل آفس راجہ بازار میں عوام کی کھربوں روپے کی جائیدادوں کا سرکاری ریکارڈ ہے۔لیکن کوئی سرکاری چوکیدار تعینات نہیں جو دفتری اوقات اور تعطیلات کے دوران سرکاری ریکارڈ اور دفاتر کی حفاظت پر مامور ہو۔یکم جون کو بھی آفس قانون گو تحصیل صدر کے گرداور راشد محمود نے اے سی کینٹ کو رپورٹ کی تھی کہ 25مئی کو اس کے دفتر کے تالے کھولنے کی کوشش کی گئی۔نامعلوم چور کی چابی تالے میں ہی ٹوٹ گئی تھی۔
اسلام آباد سے مزید