• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس میں 3 ہزار کانسٹیبلوں اور لیڈی کانسٹیبلوں کی بھرتی کا فیصلہ

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس میں 3 ہزار کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل بھرتی کئے جائیں گے ، ذرائع کے مطابق یہ بھرتیاں ضلعی پولیس، ٹریفک پولیس، پنجاب ہائی وے پٹرول سمیت محکمہ کے دیگر اہم یونٹس کے لیے کی جائیں گی،بھرتیاں ہر سال ریٹائرمنٹ کے باعث خالی ہونے والی آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے ہو رہی ہیں،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کانسٹیبلز کی ان خالی سیٹوں پر بھرتیوں کے لیے باقاعدہ سمری حکومتِ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید