راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پراپرٹی ڈیلر کو گولی مار کرقتل کردیاگیا،تھانہ روات کو میاں محمدفرخ لطیف نے بتایاکہ میرابہنوئی علی نوازش بھٹی بعمر 43سال بھی میرے ساتھ پراپرٹی کاکام کرتا ہے ،ہم نے پراپرٹی زون کے نام سے دفتر بنارکھاہے ،کافی عرصہ سے ساجدجیلانی ،محمدانوراورشیخ یوسف سے پراپرٹی کے معاملات میں لین دین رہتاتھا،گزشتہ روزساجد جیلانی اورمحمدانور گاڑی میں آئے اور علی کیساتھ تکرار اور ہاتھاپائی شروع ہوگئی اسی اثنامیں ساجد جیلانی نے فائرنگ کر کے علی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیاساجد گیلانی موقع سے فرار ہوگیا۔ ادھر تھانہ آر اے بازار کے علاقہ بکرا منڈی میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک دکاندار نثار احمد جان کی بازی ہار گیا۔ دریں اثناءاڈیالہ جیل کاقیدی دم توڑ گیا،پولیس کے مطابق تھانہ انیٹی نارکوٹکس فورس کے مقدمہ میں سینٹرل جیل راولپنڈی میں بند 63سالہ حسن زیادکوطبیعت کی خرابی پر آرآئی سی لایاجارہاتھاکہ وہ راستے میں انتقال کرگیا۔