اسلام آباد (ساجد چوہدری) فیض آباد سے متصل سوہان میں واسا کی سپلائی لائن کا پانی مبینہ طور پر سیوریج لائن سے مل جانے کے باعث متعدد آبادیوں میں گندا اور بدبودار پانی فراہم ہو رہا ہے، مقامی رہائشیوں کے مطابق سوہان نئی آبادی، نزاکت مارکیٹ، وارثی مارکیٹ اور ملحقہ علاقوں کے گھروں میں کئی روز سے آلودہ اور بدبو دار پانی آ رہا ہے۔ ایم ڈی واسا راولپنڈی عزیز اللہ خان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا سسٹم خود چلاتے ہیں وہاں سے کسی قسم کی ریکوری بھی نہیں ہوتی، انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کی طرف سے این او سی ختم ہونے پر ہم اس ایریا کا پانی کا کنکشن منقطع کرنے کا سوچ رہے ہیں ۔