• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹا چکی سے 5 سو کلو ناقص اور مضر صحت ہلدی برآمد کرکے تلف کر دی

راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹی اور مضر صحت اشیائے خورونوش کے خلاف کارروائی میں گنج منڈی کی ایک آٹا چکی سے 500 کلو ناقص اور مضر صحت ہلدی برآمد کرکےتلف کر دی۔ آٹا چکی کو سیل کر دیا گیا۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع اور مسلسل موصول ہونے والی شکایات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے آٹا چکی سے ہلدی کے نمونے حاصل کر کے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوائے تھے جو بعد ازاں ناقص معیار اور انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید