قطر سے پاکستان کےلیے روانہ ہونے والا ایل این جی ٹینکر آبنائے ہرمز کی جانب گامزن ہے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایل این جی لے جانے والا یہ ٹینکر قطر الخریطیات قطر کے شہر راس لفان سے آبنائے ہرمز کی جانب روانہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں فنانشل مارکیٹ ڈیٹا فراہم کرنے والے ادارے ایل ایس ای جی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس ایل این جی ٹینکر کو آبنائے ہرمز سے گزر کر اپنی مقرر کردہ منزل پاکستانی بندرگاہ پورٹ قاسم پہنچنا ہے۔
خیال رہے کہ راس لفان دنیا میں لکوئیفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا شہر ہے۔
ایران امریکا جنگ سے قطر کی ایل این جی برآمدات کو بڑا دھچکا
قطر دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ایل این جی برآمد کنندہ ہے جس کی برآمدات کو حالیہ تنازع کے باعث شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان حملوں نے قطر کی ایل این جی برآمدی صلاحیت کا تقریباً 17 فیصد حصہ متاثر کیا۔
رپورٹس کے مطابق مرمت کے عمل کے دوران سالانہ 12.8 ملین ٹن ایندھن کی فراہمی تین سے پانچ سال تک معطل رہے گی۔
قطر کی زیادہ تر ایل این جی برآمدات ایشیائی خریداروں کو جاتی ہیں، اس لیے یہ نقصان خطے کی توانائی مارکیٹ پر براہِ راست اثر ڈال سکتا ہے۔
یہ صورتحال عالمی توانائی کی رسد اور قیمتوں پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے، کیونکہ قطر توانائی کے شعبے میں ایک اہم رکن ہے۔