• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا، آن لائن جوئے کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا، 321 غیر ملکی گرفتار

تصویر، رائٹر
تصویر، رائٹر

انڈونیشیا میں آن لائن جوئے کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا، پولیس آپریشن میں 321 غیر ملکی شہری گرفتار کرلیے گئے۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں پولیس حکام نے آن لائن جرائم کے خلاف کارروائی کی، شہر کے وسطی حصے میں واقع عمارت سے 321 غیر ملکی شہری گرفتار کیے گئے ہیں۔

انڈونیشی پولیس حکام کے مطابق گرفتار غیر ملکیوں میں 228 کا تعلق ویتنام سے ہے جبکہ ان میں 57 چینی، 13 میانمار،11 لاؤس ، 5 تھائی لینڈ اور 3 کمبوڈیا سے تعلق رکھتے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار غیر ملکیوں کو معلوم تھا کہ وہ انڈونیشیا آن لائن جوئے کو فروغ دینے آئے ہیں، ان افراد کا زیادہ تر ہدف غیر ملکی گاہک تھے۔

ایک روز قبل ہی انڈونیشیا کے امیگریشن حکام نے باتام جزیرے سے 210 غیر ملکی شہری گرفتار کیے تھے، جن پر آن لائن سرمایہ کاری میں فراڈ کا الزام ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید