روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یوکرین تنازع ختم ہونے والا ہے، امید ہے ایران تنازع جلد از جلد ختم ہوجائے گا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ روس چین کے ساتھ اہم گیس اور تیل کے معاہدے کے قریب ہے۔
پیوٹن کا کہنا تھا کہ سلوواکیہ کے وزیراعظم نے بتایا کہ یوکرینی صدر زیلینسکی ذاتی طور پر مجھ سے ملاقات کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امن معاہدہ طے پانے پر ہم تیسرے ملک میں ملاقات کر سکتے ہیں۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ بات چیت میں سہولت کاری کیلئے امریکا کے شکر گزار ہیں، لیکن یہ روس اور یوکرین کا معاملہ ہے۔