راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی کی زیر صدارت سی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کاانعقادکیا، ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ایس پی صدر،ایس پی ہیڈ کوارٹرز،ڈی ایس پی لیگل،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز،گوجرخان، کہوٹہ اورصدر سرکل کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران سمیت دیگر افسران نے شرکت کی،سی پی او نے تھانہ اور سرکل وائز کارکردگی کا جائزہ لیا، اور ہدایات دیں،سی پی او نے بہترین کارکردگی پر 9 افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا، سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والے افسران میں انسپکٹر اظہر حسین، سب انسپکٹر سعیدہ اکرم، سب انسپکٹر لیاقت خان، سب انسپکٹر الطاف حسین، سب انسپکٹر مبین الحسن، سب انسپکٹر محمد آصف، اسسٹنٹ سب انسپکٹر عتیق الرّحمٰن، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ظریف، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عاصم شامل ہیں، جب کہ سی پی اونے ناقص کارکردگی پر 10 تفتیشی افسران کو چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم دیا،سی پی او سیدخالد محمود ہمدانی کا کہنا تھاکہ جرائم کی روک تھام اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا ئیں،سنگین مقدمات میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتگان کو شامل تفتیش کیا جائے۔