• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے بارباڈوس کے آئل ٹینکر پر قبضہ کرلیا

فوٹو: ایرانی میڈیا
فوٹو: ایرانی میڈیا 

ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی بحریہ کے کمانڈوز نے بارباڈوس کے پرچم بردار آئل ٹینکر 'اوشن کوئی' (OCEAN KOI) کو خصوصی آپریشن کرکے قبضے میں لے لیا۔

 سرکاری میڈیا کے مطابق آئل ٹینکر کو ایرانی تیل کی برآمدات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کے شبہے میں ضبط کیا گیا ہے۔

ایرانی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی قرارداد اور عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے بحریہ نے بحر عمان میں ایک خصوصی کارروائی انجام دی ہے۔

بیان کے مطابق ایران کی بحریہ نے ’’OCEAN KOI‘‘ نامی ایک ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے جو ایرانی تیل کی کھیپ لے کر جا رہا تھا۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹینکر نے خطے کی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، یہ ایران کی تیل برآمدات اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی نیت رکھتا تھا۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈوز اور میرینز نے اس ٹینکر کو جنوبی ساحلی علاقوں کی طرف لے جا کر اسے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی بحریہ خطے کے پانیوں میں ملک کے مفادات اور اثاثوں کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی خلاف ورزی یا جارحیت کے معاملے میں نرمی نہیں برتی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید