• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے جواب پر ٹرمپ کے ردعمل کی اہمیت نہیں، ‏ایرانی میڈیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایرانی سرکاری میڈیا‏ کا کہنا ہے کہ ایران کے جواب پر امریکی صدر ٹرمپ کے ردعمل کی کوئی اہمیت نہیں۔ ایران میں منصوبے امریکی صدر کو خوش کرنے کے لیے نہیں بنائے جاتے۔

ایرانی سرکاری میڈیا‏ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جواب سے خوش نہیں تو یہ ایران کے حق میں بہتر ہے۔

قبل ازیں ایرانی سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ‏امریکی تجاویز ٹرمپ کے حد سے زیادہ مطالبوں کے آگے ہتھیار ڈالنے کے مترادف تھیں۔ 

ایرانی تجاویز میں امریکا کو جنگی نقصانات کے معاوضے کی ادائیگی پر زور دیا، ایرانی تجاویز میں آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری پر بھی زور دیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جواب کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جواب قابلِ قبول نہیں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید