• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فے سے ملک میں مہنگائی کا سونامی آچکا ہے، اقبال خان

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل اقبال خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضا فے سے ملک میں مہنگائی کا سونامی آچکا ہے ، غریب اور متوسط طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول نہ ممکن ہو چکا ہے ، حکومت عالمی مارکیٹ کا نام لے کر عوام پر بھاری لیوی مسلط کررہی ہے، حالانکہ لیوی کا پٹرولیم مصنوعات کی اصل قیمت سے کوئی تعلق نہیں، انھوں نے کہا غریب اور مڈل کلاس شہریوں سے بھاری لیوی وصول کرنا بہت بڑا ظلم ہے، جبکہ طالب علم، مزدور اور بائیک چلانے والے حکومتی ٹیکسوں کا اصل بوجھ برداشت کررہے ہیں، عوام مو جو دہ ظالمانہ اورفرسودہ نظام سے نجات کے لیے ’’بدل دو نظام‘‘تحریک کا حصہ بنیں اور جماعت اسلامی میں شامل ہوں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جھاڑی کس میں ممبر شپ کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اٹک سردار امجد علی خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
اسلام آباد سے مزید