• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی کی فیملی اڈیالہ جیل پہنچ گئی، ملاقاتوں پر پابندی پر آج فیصلہ متوقع

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر بشریٰ بی بی کی فیملی اڈیالہ جیل پہنچ چکی ہے جہاں ملاقاتوں پر پابندی کے معاملے میں آج اہم پیش رفت متوقع ہے۔

بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ شیخ اور بھابھی مہرالنساء احمد اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر پہنچیں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آج مبشرہ شیخ کی درخواست سنیں گے۔

مبشرہ شیخ نے بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ 

عدالت نے درخواست پر حکم دیا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل درخواست گزار اور بشریٰ بی بی کا مؤقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔

قومی خبریں سے مزید