اسلام آباد (ساجد چوہدری ، ناصر چشتی ) ایوان بالا میں پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کی صحت اور انہیں ہسپتال منتقلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی میڈیکل رپورٹ ہاؤس کو دینے ، ذاتی ڈاکٹروں کو ان تک رسائی دینے ، بیٹیوں کو ملاقات ، آج ہی انہیں شفا ہسپتال منتقل کرنے ، ایک آزاد میڈیکل بورڈ تشکیل دینے ، پی ٹی آئی ارکان سمیت وفد جیل بھجوانے کے مطالبات حکومت کو پیش کر دیئے ہیں ، اور حکومت کو خبر دار کیا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو اجلاس کسی صورت چلنے نہیں دیں گے ، حکومت کی طرف سے عدالت سے رجوع کرنے کی تجویز پر پی ٹی آئی ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے ، وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا ءاللہ نے جواب میں ایوان کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کا بہتر سے بہتر علاج ہو رہا ہے ، بشریٰ بی بی اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل قید میں ہے ، انہیں عدالت سے سزا ہوئی ہے ، علی ظفر وکیل ہیں اور جانتے ہیں کہ ان تک رسائی عدالتوں کے ذریعے ہو گی، سینیٹر ایمل ولی خان نے بھی بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو قانون کے مطابق علاج ومعالجہ اور ملاقات کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔