مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث ہیتھرو ایئر پورٹ پر گزشتہ ماہ مسافروں کی تعداد میں 5.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اپریل میں ہیتھرو ایئر پورٹ کے چاروں ٹرمینلز سے 6.7 ملین مسافر گزرے جبکہ گزشتہ برس اسی ماہ یہ تعداد 7.1 ملین تھی۔
ایئر پورٹ کے چیف ایگزیکٹیو تھامس وولڈ بائے نے کہا ہے کہ مسافر تعطیلات کے لیے بکنگ کرتے وقت غیر یقینی صورتِ حال نہیں چاہتے اور ہم موسمِ گرما میں حکومت اور ایئر لائنز کے ساتھ مل کر مسافروں کے لیے بغیر کسی دشواری کے سفر کو یقینی بنانے کے منصوبوں کی حمایت کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث کچھ قلیل مدتی رکاوٹوں کا سامنا ضرور رہا، لیکن سفر کی مجموعی طلب اب بھی بلند ہے اور فی الحال فیول سپلائی بھی مستحکم ہے۔
تھامس وولڈ بائے نے کہا کہ اپریل میں ٹرانسفر مسافروں کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ ہوا، کیونکہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث بہت سے مسافر وہاں کے ایئر پورٹس استعمال کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔