سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے قریب بہادر شہری نے اپنی جان قربان کر کے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بین الصوبائی علاقے جنڈ اور خوشحال گڑھ پل پر پیش آیا، شناخت پوچھنے پر خودکش حملہ آور نے بوکھلاہٹ میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں بہادر شہری لیاقت موقع پر شہید جبکہ حملہ آور خارجی ہلاک ہوگیا۔ شہید لیاقت پاکستان ریلوے کا ریٹائرڈ ملازم تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خارجی دہشت گرد کا مقصد بین الصوبائی علاقے میں واقع حساس چیک پوسٹ تک پہنچنا تھا، شہری کی بروقت بہادری نے بڑے جانی نقصان کو روک دیا۔