• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1 سال کی محنت سے تیار کردہ نیتا امبانی کی ساڑھی توجہ کا مرکز

---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارت کے معروف صنعت کار مکیش امبانی کی اہلیہ اور سماجی شخصیت نیتا امبانی اپنی منفرد اور شاندار فیشن سینس کے باعث اکثر توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں، اس بار بھی انہوں نے اپنی دلکش اور نایاب ساڑھی کے ذریعے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

62 سالہ نیتا امبانی نے حالیہ تقریب میں ہلکے جامنی (موو) رنگ کی نفیس شفون ساڑھی زیب تن کی، جسے مکمل کرنے میں 1 سال کا عرصہ لگا، یہ ہاتھ سے کڑھائی کی گئی چکن کاری ساڑھی ان کے قائم کردہ ادارے کی تخلیق ہے، جس کا مقصد بھارتی روایتی دستکاری اور ٹیکسٹائل ورثے کا تحفظ اور فروغ ہے۔

رپورٹس کے مطابق لکھنؤ سے تعلق رکھنے والے ماہر کاریگر انجنِی کشیپ نے ایک سال کی مسلسل محنت کے بعد اس ساڑھی پر باریک اور پیچیدہ چکن کاری مکمل کی۔

ساڑھی میں جالی، مُرّی، گھاس پٹی اور بالدہ ورک جیسی روایتی اور نفیس کڑھائی کی تکنیکیں استعمال کی گئیں، جو لکھنؤ کی چکن کاری کی پہچان سمجھی جاتی ہیں۔

چکن کاری برصغیر کی ایک قدیم اور مشہور کشیدہ کاری ہے، جس کی جڑیں بھارتی شہر لکھنؤ سے وابستہ ہیں، یہ فن اپنی باریک ہاتھ کی کڑھائی اور نفاست کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہے۔

نیتا امبانی کی ساڑھی کے ساتھ پہنا گیا بلاؤز معروف بھارتی فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے تیار کیا، جس میں پلیٹس اور رفلز شامل تھیں۔

اپنے انداز کو مزید دلکش بنانے کے لیے نیتا امبانی نے ہیرے کے ڈراپ ایئر رنگز، ڈائمنڈ کڑا، نمایاں انگوٹھی اور ایک خوبصورت گھڑی کا انتخاب کیا، جس نے ان کی شخصیت کو مزید نکھار دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید