راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) چک لالہ کینٹ بورڈ کے گنجان آباد علاقے گلستان کالونی لین نمبر7شاہین چوک کے مکین گزشتہ تین سال سے پانی کے شدید بحران سے دوچار ہیں، اہل علاقہ نے بتایا کہ 29اپریل کو ہم نےوفد کی صورت میں سی ای او کینٹ بورڈ سے ملاقات کی اور درخواست دی تھی جس کا تاحال کوئی جواب نہیں ملا، ہم سٹیشن کمانڈر، سی ای او اور چیف انجینیئرچکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ سے اپیل کرتے ہیں کہ پانی کی سپلائی کو یقینی بنائیں۔