کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) اور لیاقت نیشنل اسپتال کے مابین تعلیمی، طبی اور حیاتیاتی طبی تحقیق کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ، اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد صحت، بائیو میڈیکل تحقیق اور سائنسی جدت کے شعبوں میں دو نوں اداروں کے درمیا ن تعاون کو مستحکم بنانا ہے۔